EasyHits4U.com - Your Free Traffic Exchange - 1:1 Exchange Ratio, Business social network. FREE Advertising! ہمارے بارے میں - عاطف فاروق | Atif Farooq

Breaking News

ہمارے بارے میں


عاطف فاروق ڈاٹ کام ایک معتبر اور مستند ویب سائیٹ ہے جس کا اولین مقصد عوام کو تازہ ترین خبروں سمیت حالات حاضرہ سے آگاہ رکھنا ہے ۔ اس ویب سائیٹ کے روح رواں عاطف فاروق ہیں ۔ عاطف فاروق اردو ادب میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں ۔ آپ گزشتہ دس سال سے بہترین اور تعمیری ادب تخلیق کررہے ہیں ۔ عاطف فاروق کی تحاریر قومی و بین الاقوامی رسائل و جرائد میں شائع ہوتی رہتی ہیں ۔ عاطف فاروق کا انداز تحریر سادہ اور دلنشین ہے اور ان کی تخلیق کردہ تحریروں کے موضوعات منفرد اور الگ تھلگ ہوتے ہیں ۔ بچوں کے ادب میں عاطف فاروق ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں ۔ بچوں کے لئے بہترین ادب تخلیق کرنے پر عاطف فاروق متعدد ایوارڈز و اعزازات حاسل کرچکے ہیں جن میں پیغام رائٹرز کلب کی طرف سے ”بہترین ادیب برائے بچوں کا ادب 2004 “ ، بزم گلستان کی طرف سے ”ایوارڈ برائے حسن کارکردگی برائے بچوں کا ادب 2014 ء“ اور ماہنامہ ”بچوں کا گلستان“ کی طرف سے ”بچوں کے ادب کیلئے بہترین ادبی خدمات پر ایوارڈ 2015 ئ“ شامل ہیں ۔ بچوں کا ادب تخلیق کرنے کے علاوہ عاطف فاروق کالم نگاری بھی کرتے ہیں ۔ ”تاحد نظر“ کے عنوان کے تحت آپ کے کالم مقامی و قومی اخبارات میں شائع ہوتے رہتے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ ضلع سرگودھا کے حالات حاضرہ اور مسائل پر بھی کالم نگاری کرتے ہیں اور آپ کے کالم ”سرگودھا اپ ڈیٹس“ کے عنوان سے ضلع سرگودھا سے شائع ہونے والے مقامی اخبارات میں شائع ہوتے رہتے ہیں ۔

عاطف فاروق ڈاٹ کام کا مقصد لوگوں کو ملکی و بین الاقوامی حالات و واقعات سے آگاہ رکھنا ہے ۔ اس ویب سائیٹ کا مقصد یہ بھی ہے کہ اس ویب سائیٹ کے ذریعے اردو کی ترویج کے لئے بھی کام کیا جائے ۔ عاطف فاروق ڈاٹ کام اپنے قارئین کو غیر جانبدار رہتے ہوئے بغیر کسی سماجی ، لسانی و مذہبی اختلافات کے علاقائی ، قومی و بین الاقوامی صورتحال سے باخبر کرنا ہے ۔ علاوہ ازیں قارئین کی تفریح اور معلومات کی فراہمی کے لئے معروف لکھاریوں کے چند دلچسپ مضامین ، منتخب تحریریں اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے طبی مسائل کے حل کیلئے ماہر ڈاکٹرز اور حکیموں کے مفید مشورے بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔

عاطف فاروق ڈاٹ کام میں عوام کے لئے درج ذیل سلسلے مستقل بنیادوں پر جاری کئے گئے ہیں ۔ وقت گزرنے اور ضرورت کے پیش نظر سلسلوں میں تبدیلی کردی جاتی ہے ۔ فی الوقت جو مستقل سلسلے جاری ہیں ان کے بارے میں مختصر تعارف ذیل میں دیا جارہا ہے :-

1)..... قومی خبریں :
اس سلسلہ میں پاکستان میں ہونے والے حالات و واقعات کی اہم خبریں پیش کی جاتی ہیں تاکہ ہمارے قارئین ملکی صورتحال سے باخبر رہ سکیں ۔ اس ضمن میں ایسی خبروں سے اجتناب کیا جاتا ہے جن سے اختلافی پہلو نکلتے ہوں ۔

2)..... بین الاقوامی خبریں :
بین الاقوامی خبروں کے سلسلہ میں پوری دنیا میں واقع ہونے والے حالات و واقعات کے متعلق خبریں شائع کی جاتی ہیں ۔ ایسی خبروں سے اجتناب کیا جاتا ہے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہو ۔ اس کے علاوہ اس سلسلہ میں اوورسیز پاکستانیوں کے حالات و واقعات اور ان کی تقاریب اور خبروں کو ترجیحی بنیادوں پر شائع کیا جاتا ہے ۔

3)..... ضلع سرگودھا کی خبریں :
عاطف فاروق ڈاٹ کام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ضلع سرگودھا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی نیوز ویب سائیٹ ہے ۔ عاطف فاروق ڈاٹ کام پر ضلع سرگودھا کی تمام خبریں سب سے پہلے نشر کی جاتی ہیں ۔ ضلع سرگودھا کے نواحی علاقوں مثلاً بھلوال ، بھیرہ ، کوٹ مومن ، سلانوالی ، پھلروان ، جھاوریاں ، ساہیوال ، شاہ پور و دیگر نواحی موضع جات اور چکوک کی ایسی تمام خبریں جو پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر نظر انداز کردی جاتی ہیں انھیں عاطف فاروق ڈاٹ کام پر شائع کیا جاتا ہے تاکہ ضلع سرگودھا کی عوام کو اپنی تمام خبریں پڑھنے کو ملتی رہیں ۔

کالم / فیچرز / مضامین:
اس سلسلہ میں معروف لکھاریوں کی تحاریر جن میں کالم ، فیچرز اور مضامین وغیرہ شائع کئے جاتے ہیں ۔ ایسی تحریروں کو ترجیحی بنیادوں پر شائع کیا جاتا ہے جن کا تعلق ضلع سرگودھا سے ہو ۔

منتخب تحریریں :
اس سلسلہ میں قارئین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اردو ادب کی شاہکار منتخب تحریریں شائع کی جاتی ہیں ۔ تحریروں کے انتخاب میں قارئین کے ذوق اور پسند کو مدنظر رکھا جاتا ہے ۔

بچوں کی دنیا / گوشہ ءادب / خواتین کارنر / صراط مستقیم :
بچوں کی دلچسپی کے لئے خصوصی طور پر ”بچوں کی دنیا“ کا سلسلہ عاطف فاروق ڈاٹ کام کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں دلچسپ کہانیاں ، نظمیں ، لطیفے و دیگر تحاریر کو شامل کیا گیا ہے ۔ اسی طرح ادبی تحریروں سے مزین گوشہ ءادب بھی عاطف فاروق ڈاٹ کام کا حصہ ہے ۔ خواتین کے لئے خواتین کارنر کے نام سے الگ سے سلسلہ شامل کیا گیا ہے جبکہ دینی معلومات و علوم کے لئے ”صراط مستقیم“ کے عنوان سے گوشہ بھی عاطف فاروق ڈاٹ کام کا حصہ ہے ۔

تاحد نظر :
تاحد نظر کا سلسلہ عاطف فاروق کے کالموں کے لئے مختص کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں عاطف فاروق کے تحریر کردہ کالم و مضامین شامل کئے جاتے ہیں ۔

دیگر اہم سلسلے :
مندرجہ بالا سلسلوں کے علاوہ عاطف فاروق ڈاٹ کام پر قارئین کی دلچسپی اور پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر اہم سلسلے بھی شامل کئے گئے ہیں جن کا مختصر تعارف حسبِ ذیل ہے :
سرگودھا کی تاریخ
سرگودھا کا ماضی
سرگودھا میں ملازمت کے مواقع
سرگودھا کے رسائل و جرائد
اردو کتب ڈاﺅن لوڈ پورٹل
سلسلہ شب و روز سرگودھا
دبستان سرگودھا
سیاسیات سرگودھا

عاطف فاروق ڈاٹ کام اپنے قارئین کی آراءکا بھی خیر مقدم کرتی ہے ۔ قارئین سے گزارش ہے کہ اگر وہ اس نیوز ویب سائیٹ میں کوئی تبدیلی دیکھنا چاہیں یا کوئی تجویز پیش کرنا چاہیں تو ہمیں ضرور آگاہ کریں ۔ مزید برآں ہماری اس ادنیٰ سی کاوش پر اپنا فیڈ بیک ضرور مہیا کریں تاکہ آپ کی آراءکی روشنی میں ہم اس ویب سائیٹ کو مزید بہتر سے بہتر بناسکیں ، شکریہ ۔

عاطف فاروق ڈاٹ کام کے ایڈمنز سے رابطہ مندرجہ ذیل طریقے سے کیا جاسکتا ہے :-

بذریعہ موبائل فون : 0302.6798084
بذریعہ ای میل: atiffarooq.mfb@gmail.com
بذریعہ فیس بک پیج : www.facebook.com/atif.faroooq
بذریعہ ڈاک : عاطف فاروق....مکان نمبر P-11 میر مختار روڈ محلہ اشرف کالونی بھلوال (ضلع سرگودھا ) پوسٹل کوڈ : 40410