EasyHits4U.com - Your Free Traffic Exchange - 1:1 Exchange Ratio, Business social network. FREE Advertising! این اے 88 : آصف زرداری کا پارٹی امیدوار کو اخراجات کیلئے بھاری فنڈز دینے کا عندیہ - عاطف فاروق | Atif Farooq

Breaking News

این اے 88 : آصف زرداری کا پارٹی امیدوار کو اخراجات کیلئے بھاری فنڈز دینے کا عندیہ

بھیرہ(عاطف فاروق ڈاٹ کام)انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے کے خواہش مند امیدوار کو انتخابی اخراجات کے لئے پارٹی فنڈز سے بھاری رقوم دینے کا عندیہ دیا ہے ۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن جو کہ تحریک انصاف میں شمولیت سے قبل اس حلقہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار تھے تاہم ان کے پیپلزپارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد اس حلقہ سے کوئی مزید امیدوار سامنے نہیں آیا ۔ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اظہار الحسن گوندل مذکورہ حلقہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑنے کے خواہش مند ہیں تاہم ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پارٹی کی طرف سے ابھی تک انھیں فائنل نہیں کیا گیا ہے ۔ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کو موقف ہے کہ اس حلقہ میں جیالوں کی بڑی تعداد ہے ، قومی اسمبلی کی نشست کے لئے موزوں امیدوار کا اعلان نظریاتی کارکنوں اور عہدیداران سے مشورہ کے بعد کیا جائے گا ۔