EasyHits4U.com - Your Free Traffic Exchange - 1:1 Exchange Ratio, Business social network. FREE Advertising! عمران خان پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے آئے تو انکی گاڑی کا دروازہ میں خود کھولوں گا:نجم سیٹھی نے حیران کن اعلان کردیا - عاطف فاروق | Atif Farooq

Breaking News

عمران خان پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے آئے تو انکی گاڑی کا دروازہ میں خود کھولوں گا:نجم سیٹھی نے حیران کن اعلان کردیا



کراچی) عاطف فاروق ڈاٹ کام )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی۔جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان آئے تو وہ خود جا کر ان کی گاڑی کا دروازہ کھول کر انہیں خوش آمدید کہیں گے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ انہوں نے خود اپنے ہاتھ سے خط لکھا ہے جس میں کہا کہ مائی ڈیئر عمران خان آپ نیشنل اسٹیڈیم آئیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کو دعوت دینابھول گئے جس پر وہ معذرت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن نتائج پر کے بعد ان پر 35پنکچر کے الزامات لگائے، معاملے پر جوڈیشل کمیشن بھی بنا لیکن کچھ ثابت نہیں ہوا۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ عمران خان معذرت کرلیں لیکن ابھی تک نہیں کیا۔
نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کرکٹ نے پورے پاکستان کو متحد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاکستان کے ساتھ نہ کھیلنے پر آئی سی سی کمیٹی کےسامنے اپنا کیس پیش کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ٹو میں جو ہوا اس پر ایکشن کے بعد آج کوئی فکسنگ کا سوچ بھی نہیں سکتا۔فائنل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دل ایک کے ساتھ اور دماغ دوسرے کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو کپتان بنانے کا اچھا فیصلہ کیا تھا، نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانے میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے اتفاق کرتا ہوں۔پی سی بی چیئرمین کے مطابق پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی ٹاپ کلاس ہے، وزیر اعلی سندھ اورمیں نےدونوں نےوزیراعظم کودعوت دی ہے،پی ایس ایل فائنل کا کوئی بھی مہمان خصوصی نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے منع کردیا تھا کہ مہمان خصوصی بننا مناسب نہیں۔