EasyHits4U.com - Your Free Traffic Exchange - 1:1 Exchange Ratio, Business social network. FREE Advertising! وزیراعظم کی ہدایت پر تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ سے مذاکرات کیلئے پیر امین الحسنات شاہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل - عاطف فاروق | Atif Farooq

Breaking News

وزیراعظم کی ہدایت پر تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ سے مذاکرات کیلئے پیر امین الحسنات شاہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل


پیر محمد امین الحسنات شاہ اور مولانا خادم حسین رضوی
اسلام آباد(جمعۃ المبارک : 10 نومبر 2017 ء ) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تحریک لبیک
یارسول اللہ ﷺ کے قائدین سے مذاکرات کرے گی ۔ اس کمیٹی کے دیگر ممبران میں طلال چوہدری وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ اور طارق فضل چوہدری وفاقی وزیر مملکت برائے کیڈ شامل ہیں ۔ مذاکراتی کمیٹی کو جلد از جلد تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے قائدین سے مذاکرات سمیت ان کے مطالبات کو سنجیدہ انداز میں حکومت تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔