EasyHits4U.com - Your Free Traffic Exchange - 1:1 Exchange Ratio, Business social network. FREE Advertising! سرگودھا پولیس کی مختلف کاروائیاں:ساڑھے چار کلو چرس114 بوتل شراب و ناجائز اسلحہ برآمد - عاطف فاروق | Atif Farooq

Breaking News

سرگودھا پولیس کی مختلف کاروائیاں:ساڑھے چار کلو چرس114 بوتل شراب و ناجائز اسلحہ برآمد



سرگودھا پولیس کی مختلف کاروائیاں:ساڑھے چار کلو چرس114 بوتل شراب و ناجائز اسلحہ برآمد
سرگودھا ۔۔۔۔ ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ۔ خاص طور پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔    گزشتہ روز
سرگودھا پولیس ضلع سرگودھا کی ایک دن میں کئی جانے والی مختلف کاروائیوں میں ساڑھے چار کلو سے زائد چرس، 114 بوتل شراب اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 14 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں نے بھاری نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مسماۃ حسن پری سے 1480 گرام چرس برآمد کرلی اسی طرح فاطمہ جناح کالونی سرگودھا کے جمال خان سے 1015 گرام چرس برآمد کرلی ۔ ایک اور کاروائی میں اے ایس آئی محمد یونس تھانہ ترکھانوالہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منظر عباس سکنہ مٹیلہ سے 1230 گرام چرس برآمد کرلی ۔ سب انسپکٹر محمد شفیع تھانہ کوٹ مومن نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شیراز سکنہ کوٹ مومن سے 860 گرام چرس برآمد کرلی ۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی بھلوال نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شاہد اقبال سکنہ منڈی بہاؤالدین سے 30 بوتل شراب جبکہ قمر الدین سے 20 بوتل شراب اور محمد امیر سے پسٹل 30 بور برآمد کرلیا ۔ اسی طرح اے ایس آئی محمد اقبال اور اعجاز احمد نے تھانہ صدر سرگودھا نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اشفاق احمد سکنہ طارق آباد سے 20 بوتل شراب اور محمد وسیم سکنہ چک 85 شمالی سے ایک عدد بندوق 12 بور برآمد کرلی ۔ تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے ثناء اللہ سکنہ چک 22 جنوبی سے شراب 30 بوتل ، آصف سکنہ مٹیلہ سے بندوق 12 بور ، تھانہ ساجد شہید پولیس نے غلام رسول سکنہ چک 50 جنوبی سے شراب 9 بوتل ، تھانہ لکسیاں پولیس نے عامر شہزاد سکنہ دودہ سے شراب 5 بوتل ، تھانہ کڑانہ پولیس نے طاہر منظور سکنہ چک 98 جنوبی سے پسٹل 30 بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔