EasyHits4U.com - Your Free Traffic Exchange - 1:1 Exchange Ratio, Business social network. FREE Advertising! پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی--- آئی سی سی نے ایک بڑی ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا --- ٹیم کی آمد کا اعلان بھی ہوگیا - عاطف فاروق | Atif Farooq

Breaking News

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی--- آئی سی سی نے ایک بڑی ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا --- ٹیم کی آمد کا اعلان بھی ہوگیا




لندن۔۔۔۔۔۔۔ ورلڈ الیون رواں برس ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، آئی سی سی نے دورے کی تصدیق کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے آئی سی سی نے بڑا فیصلہ کرلیا، لندن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں آئی سی سی بورڈ نے
پاکستان میں بین الاقوامی مقابلوں کی حمایت کا عندیہ دے دیا،آئی سی سی کے مطابق رواں سال لاہور میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، ٹیم ستمبر میں پاکستان آئے گی۔ان میچزکو عالمی کھیل درجہ حاصل ہوگا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے تفصیلات کااعلان بعد میں کیاجائیگا۔یاد رہے کہ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے اپنے لاہور کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے سے شائقین کی مایوسی سے آگاہ ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہو۔