EasyHits4U.com - Your Free Traffic Exchange - 1:1 Exchange Ratio, Business social network. FREE Advertising! پاک بھارت سرحدی کشیدگی ۔۔چین کاانڈیاکوایساپیغام کہ مودی سرکارکے درودیوارہل گئے - عاطف فاروق | Atif Farooq

Breaking News

پاک بھارت سرحدی کشیدگی ۔۔چین کاانڈیاکوایساپیغام کہ مودی سرکارکے درودیوارہل گئے

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور بھارت سے رابطہ کرلیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق چینی دفتر خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بتایا کہ سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور بھارت سے رابطے میں ہیں، دونوں ممالک پر خطے میں امن و امان کے قیام کیلئے تنازعات کے خاتمے اور مل جل کر کام کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔ان کاکہناتھاکہ اگربھارت نے پاکستان کے خلاف جنگی کشیدگی کم نہ کی توپھرچین پاکستان کاساتھ دے گا۔ان کاکہناتھاکہ چین پربھارت پرواضح کردیاکہ پاکستان کے ساتھ ہمارے معاشی مفادات ہی وابستہ نہیں بلکہ پاکستان ہماراایک بے غرض دوست ملک ہے اورہماری دوستی کئی دہائیوں پرمشتمل ہےاورپاکستان چین کاشہدسے پیارادوست ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی پر چینی نے دونوں ممالک سے مختلف ذرائع سے رابطہ کیا، ہمیں امید ہے کہ پاکستان اور بھارت بات چیت کیلئے رابطوں کو بڑھا کر تنازعات باضابطہ حل اور خطے کے امن و استحکام کیلئے مل جل کر کام کریں گے۔ایک سوال کو جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ پاک بھارت کشیدگی اڑی حملے کا نتیجہ ہے، اسی حوالے سے بھارت اور چین کے درمیان پہلے انسداد دہشت گردی مذاکرات آئندہ ہفتے کے آغاز میں ہورہے ہورہے ہیں۔